ہفتہ 27 جون 2026 - 18:31
سری لنکا میں یومِ عاشورا پر شاندار مجلسِ عزائے حسینی کا انعقاد+تصاویر

حوزہ/ یومِ عاشورا کے موقع پر سری لنکا کے مشرقی شہر والاچینا میں واقع "اتحادِ محبینِ اہل بیت علیہم السلام" حسینیہ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ایک پروقار مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام، شیعہ مؤمنین اور اہل بیت علیہم السلام سے محبت رکھنے والے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یومِ عاشورا کے موقع پر سری لنکا کے مشرقی شہر والاچینا میں واقع "اتحادِ محبینِ اہل بیت علیہم السلام" حسینیہ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ایک پروقار مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام، شیعہ مؤمنین اور اہل بیت علیہم السلام سے محبت رکھنے والے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

مجلس کے دوران عزاداروں نے نوحہ خوانی، مرثیہ خوانی اور دیگر عزائی مراسم کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر محترمہ شفنا سفیر نے واقعۂ کربلا پر مبنی منظوم کلام پیش کرتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے عاشورا سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا، جبکہ سریلنکا کے اسکالر محمد سمیر نے حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی وفاداری، شجاعت اور ایثار پر منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

مداح اہل بیت علیہم السلام محمد رحاس نے پرسوز نوحہ خوانی کے ذریعے مصائب سید الشہداء علیہ السلام بیان کیا، جس سے شرکاء اشکبار ہو گئے

بعد ازاں سری لنکا کے اسکالر اور جامعۃ المصطفیٰ قم کے فارغ التحصیل مولانا عبد الستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعۂ کربلا حق طلبی، عدل، ایثار اور ظلم کے خلاف استقامت کا ابدی پیغام ہے۔ انہوں نے حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی وفاداری اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے صبر و استقامت کو امتِ مسلمہ کے لیے بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عاشورا ہر دور کے آزاد انسانوں کے لیے ہدایت اور بیداری کا سرچشمہ ہے۔

مجلس کا اختتام امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کی دعا کے ساتھ ہوا، جبکہ شرکاء نے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ عاشورا کے پیغام پر عمل کرتے ہوئے حق و عدالت کے راستے پر ثابت قدم رہیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha